امریکی میڈیا نے ایران کے محکمہ صحت کے حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ 8 اور 9 جنوری کو ملک میں ہونے والے پُرتشدد مظاہروں کے دوران ہلاک ہونے والے شہریوں کی تعداد 30 ہزار سے زائد ہوسکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایران کی وزارت صحت کے دو اعلیٰ عہدیداروں نے بتایا کہ مظاہروں پر سیکیورٹی اہلکاروں نے شدید فائرنگ کی، اور لاشیں اٹھانے کے لیے گاڑیاں اور باڈی بیگز ناکافی ہوگئے تھے، جس کے باعث بڑے ٹریلرز استعمال کیے گئے۔دوسری جانب امریکا میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم نے تصدیق کی کہ ایران میں 5 ہزار 459 افراد ہلاک ہوئے، جبکہ مزید 17 ہزار 31 افراد کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔واضح رہے کہ ایران کی لیگل میڈیسن آرگنائزیشن کے مطابق حالیہ مظاہروں کے دوران مجموعی طور پر 3 ہزار 117 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔