پولیس کی کارروائی ریکارڈ یافتہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

شناخت انور سعیدو کے نام سے ہوئی جو سنگین مقدمات میں مطلوب تھا
 ساہیوال(خصوصی رپورٹ)سی سی ڈی  پولیس کی کارروائی ریکارڈ یافتہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ،  انسپکٹر آصف نواز اور اہلکار سرکاری گاڑی پر تھانہ شاہکوٹ جارہے تھے کہ پل110/12-L پر2ملزم اچانک سامنے آگئے اور  فائرنگ کرتے فصلوں میں فرارہوگئے۔ پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔  فائرنگ رکنے پر ایک ملزم زخمی حالت میں ملا جسکی شناخت انور سعیدو کے نام سے ہوئی جو مویشی چوری ?ڈکیتی وسنگین مقدمات میں ملوث اور دیگر اضلاع کی پولیس کوبھی مطلوب تھا۔