گگو منڈی،بوریوالا(خصوصی رپورٹ) گگومنڈی کے نواحی گاؤں 179ای بی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ڈکیتی و چوری کے 25 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ تھانہ گگو کی ٹیم ناکہ بندی پوائنٹ پر موجود تھی کہ مشکوک موٹر سائیکل سوار کو رکنے کا اشارہ کیا، جس نے رکنے کی بجائے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی اور فرار ہو گیا۔تعاقب پر ملزم ایک درخت سے ٹکراکر زخمی ہوگیا، جسے پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ریکارڈچیک کرنے پر زخمی ملزم کی شناخت شاہ نواز کالونی عارفوالا کے رہائشی محمد سلطان ولد محمد یاسین کے نام سے ہوئی جو ڈکیتی و چوری کے 25 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا۔