2ملزمان گرفتار ، اسلحہ بر آمد،سبزہ زار پولیس کے حوالے

شعیب اور لیاقت 41 سے زائد چوری، ڈکیتی مقدمات میں  مطلوب تھے
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ نے سبزہ زار میں  کارروائی کرتے ہوئے واردات کی نیت سے شہریوں کی ریکی کرنے والے 2ملزمان کوگرفتار کرکے اسلحہ بر آمد کرلیا ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن ٹیم نے دوران پٹرولنگ 2 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیاملزمان گرفتاری سے بچنے کیلئے ٹھوکر کی طرف فرار ہوگئے ڈولفن ٹیم نے تعاقب کے بعد دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضہ سے2 پستول، 2 موبائل، موٹرسائیکل، گولیاں اور میگزین بر آمد کر لیں  گرفتار ملزمان شعیب اور لیاقت 41 سے زائد چوری، ڈکیتی و گینگز کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے ملزمان کا متعدد وارداتوں کا انکشاف ہوا مزید کارروائی کیلئے تھانہ سبزہ زار کے حوالے کر دیئے گئے ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق سٹریٹ کرائم  کی روک تھام کے  لئے جامعہ حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں۔