لاہور(کرائم رپورٹر)بادامی باغ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ریکارڈ یافتہ منشیات فروش کوگرفتارکرلیا پولیس کے مطابق ملزم عمر حبیب کو خفیہ اطلاع پر منشیات سمیت گرفتار کیاگیا ملزم رہائشی آبادیوں میں پیدل اور موٹر سائیکل پر سوار ہو کر منشیات فروشی کرتا تھا ملزم کے قبضہ سے 1320گرام چرس اور 280 گرام آئس بر آمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیاایس پی سٹی نے عادی منشیات فروش کے خلاف کارروائی کرنے پر ایس ایچ او بادامی اور سب انسپکٹر عدنان گجر سمیت پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق انسداد منشیات فروشی کے حوالہ سے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے