لاہور (کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈا ئون جاری ہے۔ بادامی باغ پولیس نے پیشے خان چوک میں دورانِ چیکنگ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم حیدر عباس کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 1360 گرام چرس بر آمد ہوئی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔