بادامی باغ: ریکارڈ یافتہ منشیات فروش گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)بادامی باغ چوکی جوزف کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ریکارڈ یافتہ منشیات فروش کوگرفتار کرلیا پولیس کے  مطابق ملزم منشیات فروشی اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہے ملزم کو خفیہ اطلاع پر منشیات سمیت گرفتار کیا گیاملزم ریاست پیدل چل پھر کر مختلف مقامات پر منشیات فروشی کرتا تھاملزم کے قبضہ سے 1320 گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا  ایس پی سٹی نے انچارج چوکی جوزف کالونی اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی سٹی قاضی علی رضا کا کہنا ہے کہ انسداد منشیات فروشی کے حوالہ سے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے،