ریلوے ملازمین تنخواہوں سے محروم

تنخواہیں  ادا کی جائیں ورنہپورے لاہور ڈویڑن میں  احتجاج  شروع کردیا جائے گا:صدرپریم یونین 
لاہور(خصوصی رپورٹ )ریلوے کے بی ٹور اور سی ٹور ملازمین کو تاحال تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہوسکی،ریلوے کے بی ٹور ملازمین میں رننگ سٹاف  گارڈ، ایس ٹی ایز، ٹرین ڈرائیور ،اسسٹنٹ ڈرائیور شامل ہیں سی ٹور میں کلاس فور کے ملازمین شامل ہیں، بی ٹور ملازمین کو 9 اور سی ٹور ملازمین کو 15 تاریخ کو تنخواہ ادا کی جاتی ہے ،ذرائع کے مطابق دونوں ٹورز کی تاحال تنخواہوں کی منظوری نہیں ہوسکی، ریلوے پریم یونین لاہور ڈویڑن نے وزیر ریلوے سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا،صدر ریلوے پریم یونین لاہور ڈویڑن فیاض شہزاد کا کہنا ہے کہ ملازمین کی تنخواہیں بروقت ادا کی جائیں ورنہ احتجاج کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا،تنخواہوں کی بروقت آدائیگی نہ ہونے سے ملازمین شدید اذیت کا شکار ہیں، معاشی تنگی سے ملازمین ذہنی تنائو کا شکار ہورہے ہیں، بچوں کی سکول، کالجز کی فیس بروقت ادا نہیں کرپارہے،گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں،بجلی، گیس کے بل جرمانے کے ساتھ ادا کرتے ہیں،اگر یہ مسئلہ حل نہ ہوا تو پورے لاہور ڈویڑن میں احتجاج کا سلسلہ شروع کریں گے۔