پاکستان ریلوے کی روزانہ آمدن 30 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، محمد حنیف عباسی

 وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق ریلوے کے تمام اہداف 31 دسمبرتک مکمل کر لئے جائیں گے 
اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران ریلوے میں کی جانے والی اصلاحات کے نتیجے میں ادارے کی آمدن میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ پندرہ دن سے پاکستان ریلوے روزانہ 300 ملین روپے کی آمدن حاصل کر رہا ہے، جو پچھلے تیس سال کا ریکارڈ توڑنے کے مترادف ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اصلاحاتی عمل خصوصاً مسافر اور فریٹ سیکٹر میں بہتری کی وجہ سے ریونیو میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ریلوے کی جدیدکاری اور اصلاحاتی اقدامات کے تحت پورے پاکستان میں ریلوے نظام کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کر دیا گیا ہے