.جوہرٹاون اور لوئرمال سے گاڑیاں جبکہ ہڈیارہ نشترکالونی اور لیاقت آباد سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق ڈیفنس میں عدنان سے1 لاکھ35ہزار روپے اور موبائل فون۔کاہنہ میں فاروق سے 1لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون،ستوکتلہ میں رمیض سے 1لاکھ20 ہزار روپے اور موبائل فون،گارڈن ٹاؤن میں شاہنواز سے1 لاکھ 15 ہزار روپے اور موبائل فون،قلعہ گجر سنگھ میں نصیر سے1 لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا.جوہرٹاون اور لوئرمال سے گاڑیاں جبکہ ہڈیارہ نشترکالونی اور لیاقت آباد سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔