ڈیفنس میں ڈاکووں نے گھر میں اہل خانہ کو یرغمال ، 40 لاکھ نقدی و طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ لی
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق ڈیفنس کے علاقے سے ڈاکووں نے گھر میں گھس کر اہل خانہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر 40 لاکھ سے زائد مالیت کی نقدی و طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ لی،پولیس نے شہری غیاث کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی۔فیصل ٹاون کے علاقے میں ڈاکووں نے ندیم نامی شہری سے 4 لاکھ 70 ہزار روپے اور موبائل فون، یکی گیٹ سے ڈاکو بابر سے 1 لاکھ کی نقدی و موبائل فون، فیکٹری ایریا میں ندیم سے1لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون۔فیصل ٹاون میں ڈاکو جمشید سے 3 لاکھ 35 ہزار روپے اور موبائل فون، بادامی باغ میں یونس سے 1لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون,گڑھی شاہو میں حاجی سخاوت سے 1لاکھ 20ہزار روپے اور موٹرسائیکل چھین لی گئی۔