شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیاگیا
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا تفصیلات کے مطابق ہڈیارہ میں خلیل سے 3لاکھ 55 ہزار روپے اور موبائل فون، لاری اڈا میں وقار سے 3لاکھ 40 ہزار روپے اور موبائل فون، باغبانپورہ میں مجید سے 3لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون، ستوکتلہ میں ہاشم سے 3لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ ڈیفنس اور جوہر ٹاؤن سے گاڑیاں جبکہ مزنگ نشتر کالونی اور گوالمنڈی سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں