قتل کے 93 اشتہاری ملزمان شامل ہیں یہ اشتہاری سال ہا سال سے مفرور تھے
لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی ڈی نے گرفتار اشتہاری ملزمان کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ترجمان سی سی ڈی کے مطابق سی سی ڈی نے ڈیڑھ ماہ کی قلیل مدت میں 964 A کیٹگری کے اشتہاریوں کو گرفتار کیا گرفتار اشتہاریوں میں قتل کے 93 اشتہاری ملزمان شامل ہیں یہ اشتہاری سال ہا سال سے مفرور تھے اور سنگین مقدمات میں مختلف تھانوں کو مطلوب تھیسی سی ڈی اب تک 678 سنگین مقدمات کو حل کر کے ملزمان کو گرفتار کر چکا ہیگرفتار ملزمان کو سی سی ڈی کی جانب سے متعلقہ ضلعی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے سی سی ڈی ڈیڑھ ماہ کے مختصر عرصے میں 436 مقدمات کے چالان متعلقہ عدالتوں میں جمع کروا چکا ہے سی سی ڈی قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کے تحفظ پر مکمل یقین رکھتا ہے۔