اے کیٹگری کے 2اشتہاری ملزم گرفتار

چشتیاں(خصوصی رپورٹ)چشتیاں کے نواحی علاقہ تھانہ شہر فرید پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی، اے کیٹگری کے 2اشتہاری ملزم گرفتار کر لیے۔ گرفتار اشتہاری ملزمان سے ناجائز اسلحہ بھیبرآمد کرلیا گیا، گرفتار اشتہاری ملزمان گن پوائنٹ پر راہزنی لوٹ مار کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے، ملزموں سے مقدمہ کے متعلق مزید تفتیش جاری ہے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عمران کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔