بی کیٹگری کے مقدمات میں مفرور 2 اشتہاری گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ ٹائون پولیس نے بی کیٹگری کے مقدمات میں مفرور 2 اشتہاری گرفتار کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق شاہدرہ ٹائون پولیس نے بوگس چیک کے دو مقدمات میں پولیس کو مطلوب اشتہاری شفاقت اور مفرور اشتہاری چاند عرف چاندی کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چاند منشیات فروشی کے مقدمہ میں حافظ آباد تین سال سے مفرور تھا۔