قتل کے مقدمے میں مطلوب اے کیٹگری اشتہاری گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) ایس پی کینٹ اختر نواز کی ہدایت پر اشتہاری ملزمان کے خلاف جاری کریک ڈا ئون کے دوران ایس ایچ او مناواں زوالقرنین نے پولیس ٹیم کے ہمراہ  کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اے کیٹگری کے اشتہاری ملزم اویس کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم اویس فائرنگ کرکے قتل کرنے کے مقدمے میں گزشتہ 3 سال سے پولیس کو مطلوب تھا اور گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش تھا۔ ایس پی کینٹ اختر نواز کا کہنا ہے کہ اشتہاری ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے تاکہ مقدمے کے مختلف پہلو ئوں پر تحقیقات مکمل کی جا سکیں۔