تیز رفتار مزدا ٹرک الٹ گیا، 3افراد زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر)شانو بابا چوک ڈیفنس روڈ کے قریب تیز رفتاری کے باعث مزدا ٹرک الٹ گیا 3افراد زخمی ہوگئے بتایا گیا ہے کہ شانو بابا چوک ڈیفنس روڈ کے قریب تیز رفتاری کے باعث مزدا ٹرک الٹ گیا جس کے باعث 3افراد 20سالہ مزمل 21سالہ علی رضا اور 21سالہ ابوسفیان زخمی ہوگیا اطلاع ملنے پر ریسکیو اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثے میں زخمی دو افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، جبکہ ایک زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے نزدیکی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی