چنیوٹ میں تیز رفتار کار الٹ گئی، 2 جاں بحق، 3 شدید زخمی

لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیوہسپتال چنیوٹ منتقل کردیاگیا،زخمیوں کی حالت تشویشناک 
 چنیوٹ(آئی این پی )چنیوٹ کے علاقے کالوال روڈ پر ایک تیز رفتار کار بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر جاں بحق جبکہ تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔ریسکیو 1122 حکام کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب کار تیزرفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اورامدادی کارروائی کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیوہسپتال چنیوٹ منتقل کیا گیا،زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کی ابتدائی وجہ گاڑی کی رفتاراورڈرائیورکی عدم توجہ قرار دی گئی ہے، پولیس نے حادثے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔