مصطفی آباد (خصوصی رپورٹ )تیزرفتاری کیباعث مزدا ڈالہ بے قابو ہوکر اْلٹ گیا ، جس کینتیجہ میں ڈرائیور جاں بحق ، 2افراد شدید زخمی ہوگئے ، مزداڈالہ پرگاجریں لوڈ کی ہوئی تھیں ،حادثہ پکی حویلی کے قریب پیش آیا، راجوال کارہائشی ڈرائیور مرتضیٰ موقع پر جان کی بازی ہار گیا، ساتھ والی سیٹ پر بیٹھے 2افراد لیاقت اور محسن شدید زخمی ہوگئے ،جنہیں ریسکو 1122کے عملہ نے فوری بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور منتقل کردیا۔