سبزیوں سے لوڈ ٹرک کار پر الٹ گیا 3افراد ہلاک

ملتان (کرائم رپورٹر) ملتان کے علاقہ سہو چوک پر منی ٹرک کار پر الٹ گیا جس کے نتیجے میں کار میں سوار فیملی کے تین مرد و خواتین موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک بچہ اور خاتون معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ ریسکیو کے مطابق سہو چوک خانیوال روڈ پر سبزیوں سے بھرا منی ٹرک ایک کار پر الٹ گیا جس میں فیملی سوار تھی۔ ٹرک کے نیچے کار دب جانے سے دو خواتین اور ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک بچہ اور خاتون محفوظ رہے۔ ریسکیو نے زخمیوں کو موقع پر طبی امداد دی اور ڈیڈ باڈیز کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کارروائی جاری ہے۔