اسرائیل کے کئی شہروں پر حملے‘درجنوں افراد زخمی ، سٹاک ایکسچینج کی عمارت تباہ

ایران نے 2000 کلومیٹر تک مار کرنے والے خطرناک ’’سجیل ٹو‘‘ میزائل کا استعمال کیا‘ اسرائیلی فوجی اور انٹیلیجنس مراکز کو نشانہ بنایا گیا،  قریب ہونے کی وجہ سے سروکا ہسپتال کو بھی نقصان پہنچا
اسرائیلی ڈیفنس فورس  کا ایران پر   تین مراحل میں حملوں کے  دوران اہم عسکری تنصیب سنٹری فیوجز کو نشانہ بنا نے کادعوی‘ہسپتال پر حملے کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی:نیتن یاہو

تہران (آئی این پی )ایران کی جانب سے اسرائیل کے دل پر اب تک کا سب سے بڑا حملہ کیا گیا ‘ اسرائیل پر متعدد بیلسٹک میزائل فائر کیے جس کے نتیجے میں  76 صیہونیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق  ایرانی میزائل حملوں کے بعد تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں دھماکے بھی سنے گئے  ۔رپورٹ کے مطابق صحرائے نقب سمیت کم از کم 4 علاقوں میں 6 میزائل گرائے گئے۔ایران نے جنوبی اسرائیل کے شہر بیئرشیوا کو بھی نشانہ بنایا، ہولون میں میزائل حملے میں بھی درجنوں افراد زخمی ہوئے، اس کے علاوہ جنوبی اسرائیل کے شہر بیئر شیوا میں اسپتال پر ایرانی میزائل حملہ کیا گیا۔اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی میزائل حملہ حالیہ حملوں سے زیادہ بڑا تھا جس میں مزید نقصانات کی تفصیلات سامنے آرہی ہیں۔ ایران کے حملے میں اسرائیلی اسٹاک ایکسچینج کی عمارت کھنڈر بن گئی۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے جنوبی اسرائیل کیشہر بیئرشیوا کو بھی نشانہ بنایا،ہولون میں میزائل حملے میں بھی درجنوں افراد زخمی ہوئے،موجودہ حملے کو حالیہ جنگ میں ایران کا اسرائیل پر  سب سے بڑا حملہ قرار دیا جارہا ہے۔ایران نے جنوبی اسرائیل میں اسپتال کو  بھی نشانہ بنایا،میزائل حملے کے بعدمتعدد مقامات پر بھاری نقصان اور زخمیوں کی اطلاعات ہیں۔ایرانی میزائل حملوں میں اسرائیلی فوجی اور انٹیلیجنس مراکز کو نشانہ بنایا گیا، فوجی مراکز کے قریب ہونے کی وجہ سے سروکا ہسپتال کو بھی نقصان پہنچا ۔ادھر ایران کے تازہ حملوں پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہیکہ ایران کو اسپتال پر حملے کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی،ایران نے اسرائیل پر حملے کیلئے 2000 کلومیٹر اور اس سے آگے تک مار کرنے والے خطرناک ’سجیل ٹو‘ میزائل کا استعمال کیا ہے‘اسرائیلی ڈیفنس فورس   نے یران پر   تین مراحل میں حملوں کے  دوران اہم عسکری تنصیب سنٹری فیوجز کو نشانہ بنا نے کادعوی کیا ہے‘