ممبئی سٹاک ایکسچینج کو بم سے اڑانے کی دھمکی ،عمارت کو خالی کرادیا گیا

ممبئی (آئی ین پی )بھارتی شہر ممبئی کی سٹاک ایکسچینج کو بم سے اڑانے کی دھمکی کے بعد خالی کرالیا گیا، نامعلوم شخص نے دھمکی آمیز ای میل میں کہا کہ 4آر ڈی ایکس بم نصب ہیں، 3بجے پھٹیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی سٹاک ایکسچینج کو بم سے اڑانے کی دھمکی موصول ہوئی، جس کے بعد عمارت کو خالی کرا کے بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کرلیا گیا۔پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ نے عمارت کی تلاشی لی اور اسے کلیئر قرار دے دیا۔میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس نے دھمکی آمیز ای میل پر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔