یوکرین کے متعدد شہروں پر روس کے حملے، 22 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

ہلاک افراد کی تعداد 22 ہوگئی ، 100 سے زائد افراد زخمی، حملوں کے جواب میں روس یوکرین میں فوجی اہداف کو نشانہ بنارہا ہے :روسی میڈیا 
کیف (آئی این پی) یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت متعدد بڑے شہروں پر روس کے میزائل اور ڈرون حملوں میں ہلاک افراد کی تعداد 22 ہوگئی جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روسی میڈیا کے مطابق یوکرینی حملوں کے جواب میں روس یوکرین میں فوجی اہداف کو نشانہ بنارہا ہے۔