اسلام آباد ، کراچی، گلگت(آئی این پی )نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے آج سے 6 جولائی کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کے پہلے باقاعدہ سپیل کی پیشگوئی کرتے ہوئے متعلقہ اداروں اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، شمالی بلوچستان اور بالائی سندھ میں آندھی، تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، جہلم، چکوال اور اٹک میں وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے