مون سون بارشوں کا 11 واں سپیل آج سے شروع ہونے کا امکان

لاہور(آئی این پی ) ملک میں  مون سون بارشوں کا 11 واں اسپیل  آج  سے شروع ہونے کا امکان ہے، 16 سے 19 ستمبر تک پنجاب  ،خیبرپختونخوا سمیت ملک کے بیشتر  علاقوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی ہے،محکمہ موسمیات نے کہا ہے  آج    ملک کے بالائی علاقوں میں  آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے خیبرپختونخوا میں 16 سے 19ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی کا الرٹ جاری کر دیا۔پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون اسپیل کے تحت راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، لاہور، گجرات اور سیالکوٹ میں بارشیں متوقع ہیں۔اس کے علاوہ نارووال، حافظ آباد، اوکاڑہ، ساہیوال، قصور، سرگودھا اور میانوالی میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا میں  چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، پشاور، کوہاٹ میں بھی بارش متوقع ہے ۔