کائلیان ایمباپے نے تاریخ رقم کر دی، مسلسل دوسری بار گولڈن بوٹ ایوارڈ جیت لیا

کائلیان ایمباپے نے تاریخ رقم کر دی، مسلسل دوسری بار گولڈن بوٹ ایوارڈ جیت لیا

فرانس کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کائلیان ایمباپے نے فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلسل دوسری بار گولڈن بوٹ ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔

ایمباپے نے ٹورنامنٹ کے دوران سب سے زیادہ 10 گول اسکور کیے، جس کے بعد وہ ایونٹ کے ٹاپ اسکورر قرار پائے۔ ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی 8 گولز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔فرانسیسی اسٹار نے اس سے قبل فیفا ورلڈ کپ 2022 میں بھی سب سے زیادہ گول اسکور کیے تھے، جہاں انہوں نے 8 گول کر کے پہلی مرتبہ گولڈن بوٹ ایوارڈ حاصل کیا تھا۔مسلسل دو ورلڈ کپ ایڈیشنز میں یہ اعزاز حاصل کرکے کائلیان ایمباپے نے فٹبال کی تاریخ میں منفرد مقام حاصل کر لیا ہے۔ وہ دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے دو مرتبہ فیفا ورلڈ کپ کا گولڈن بوٹ ایوارڈ جیتا ہے۔

ماہرین کے مطابق ایمباپے کی رفتار، گول کرنے کی صلاحیت اور بڑے مقابلوں میں شاندار کارکردگی نے انہیں موجودہ دور کے بہترین فٹبالرز میں شامل کر دیا ہے۔واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 میں ایمباپے کی کارکردگی نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ وہ عالمی سطح پر فٹبال کے سب سے خطرناک اسٹرائیکرز میں شمار ہوتے ہیں۔