گولڈن گلوب ایوارڈ 2025ء: وین ڈیزل، ڈوین جانسن اور مشل یوہ میزبانی کیلئے سامنے آئے

گولڈن گلوب ایوارڈ 2025ء: وین ڈیزل، ڈوین جانسن اور مشل یوہ میزبانی کیلئے سامنے آئے

کیلی فورنیا میں ہونے والے 82 ویں گولڈن گلوب ایوارڈ 2025 کی ایوارڈ پریزنٹرز اور میزبانوں کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔

 اس سال کی تقریب میں معروف ہالی ووڈ اداکار وین ڈیزل، ڈوین جانسن (راک)، مشل یوہ، اینڈریو گارفیلڈ، کولن فیرل، جینیفر کولیج، اوکوفینا اور انیا ٹیلر سمیت کئی نامور شخصیات پریزینٹرز کی حیثیت سے شرکت کریں گی۔ایوارڈ شو کی میزبانی کامیڈین نکی گلیسر کریں گی۔ اس ایونٹ میں معروف اداکارہ وائلہ ڈیوس کو سیسل بی ڈیوس ایوارڈ سے نوازا جائے گا، جو اپنی غیر معمولی اداکاری کے لیے پہلے ہی کئی نامزدگیاں حاصل کر چکی ہیں۔

گولڈن گلوب ایوارڈ میں کامیابی کے نتیجے میں اکادمی ایوارڈز (آسکر) میں کامیاب ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، جیسا کہ ہالی ووڈ رپورٹر کے ایگزیکٹو ایڈیٹر اسکاٹ فین برگ نے بیان کیا۔