کرکٹ میں عجیب ریکارڈ: حسن نواز 3 بار گولڈن ڈک لے کر تاریخ رقم کر دی

کرکٹ میں عجیب ریکارڈ: حسن نواز 3 بار گولڈن ڈک لے کر تاریخ رقم کر دی

قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان اوپنر حسن نواز نے نیوزی لینڈ کے خلاف پانچویں ٹی20 میچ میں صفر پر آؤٹ ہو کر ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

 ویلنگٹن میں کھیلے جانے والے اس میچ میں حسن نواز ایک ہی سیریز میں تیسری بار صفر پر آؤٹ ہوئے۔ اس طرح، وہ ایک سیریز میں تین مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے والے پہلے پاکستانی اوپنر بن گئے۔حسن نواز نے 16 مارچ کو نیوزی لینڈ کے خلاف اپنا ڈیبیو کیا تھا لیکن اس میچ میں بھی وہ صفر پر پویلین واپس لوٹے۔ دوسرے ٹی20 میچ میں بھی یہی نتیجہ سامنے آیا، تاہم تیسرے میچ میں انہوں نے شاندار سینچری سکور کر کے سب کو حیران کن کر دیا۔ سیریز کے چوتھے میچ میں بھی حسن نواز صفر پر آؤٹ ہوئے اور پانچویں اور آخری میچ میں بھی انہیں بغیر کسی رن کے آؤٹ ہونے کا سامنا کرنا پڑا۔

اس سیریز میں حسن نواز نے 5 اننگز میں سے تین بار صفر پر آؤٹ ہو کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔ ان کے علاوہ شاہ زیب حسن، محمد حفیظ، اور محمد رضوان بھی اس فہرست میں شامل ہیں، تاہم حسن نواز اس ریکارڈ میں سب سے اوپر ہیں۔

پاکستانی اوپنرز کی جانب سے سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے والوں کی فہرست:

3 - حسن نواز (5 اننگز)
2 - شاہ زیب حسن (2 اننگز)
2 - محمد حفیظ (3 اننگز)
2 - محمد رضوان (4 اننگز)