گھر میں آتشزدگی:لاکھوں کا سامان خاکستر

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) چیچہ وطنی میں حساس ادارے کے ریٹائرڈ ملازم کے گھر کومبینہ طور پر آگ لگا دی گئی، 14 لاکھ روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ذرائع کے مطابق حیات آباد میں ریٹائرڈ صوبیدار غلام مرتضیٰ نماز فجر پڑھ کر واپس آیا تو گھر آگ کی لپیٹ میں تھا ، جبکہ دیگر اہلخانہ مکان کی چھت پر سور ہے تھے۔ نامعلوم ملزموں نے تیل چھڑک کر آگ لگادی ، آگ بجھانے کی کوشش کی مگر 14 لاکھ روپے کا فرنیچر وغیرہ جل گیا۔ پولیس نے غلام مرتضیٰ کی مدعیت میں اسکے بھتیجے بنیامین اور نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔