2 لاکھ 46 ہزار نے سرکاری ، 94 ہزار افراد نے پرائیویٹ حج سکیم کا انتخاب کیا
عازمین کو درست کوائف درج کرنے ، گروپ صرف فیملی ممبر کیسا تھ بنانیکی ہدایت
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) سا ل 2027 تا 2030 کے عازمین حج کے لییگھربیٹھے آن لائن رجسٹریشن کروانے والے عازمین حج کی تعداد 3 لاکھ 40 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ 2 لاکھ 46 ہزار عازمین نے سرکاری جبکہ 94 ہزار نے پرائیویٹ حج سکیم کا انتخاب کیا ہے۔ پنجاب سے رجسٹرڈ عازمین کی تعداد 1 لاکھ 56 ہزار، سندھ سے ایک لاکھ، خیبر پختونخواسے 51 ہزار، اسلام آباد سے 15 ہزار، بلوچستان سے 12 ہزار، آزاد کشمیر سے 2600 اور گلگت بلتستان سے 12 سو عازمین نے رجسٹریشن کرا لی۔ حج واجبات کی آن لائن وصولی کا اعلان جلد متوقع ہے۔ عازمین وزارت سے رابطے یا رہنمائی کے لیے ‘‘ پاک حج’’ ایپ یا حج ہیلپ لائنز کا استعمال کررہے ہیں۔ وزار ت کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ تمام درخواست گزار اپنے درست کوائف کا اندراج یقینی اور گروپ صرف فیملی کے افراد کیسا تھ بنائیں۔