جاوید ہاشمی بجلی چوری کا مقدمہ درج

 ملتان(خصوصی رپورٹ )سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج کر لیا گیا،پولیس کے مطابق جاوید ہاشمی کے داماد زاہد بہار اور مخدوم شاہزیب ہاشمی کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے،جاوید ہاشمی نے ردعمل میں کہا ہے کہ جتنے مرضی جھوٹے مقدمات بنا لیں میں ضمانت نہیں کرواوٓ ں گا، میں اپنے گھر میں بیٹھا ہوں، آئیں مجھے گرفتار کر لیں۔