قوم مشکل ترین حالات میں بھی عمران خان کے بیانیے کیساتھ ہے: جاوید ہاشمی

 حکمران اور اسٹیبلشمنٹ تنہا ہیں کیوں کہ ان کیساتھ قوم نہیں ، عمران خان تنہا نہیں ہوسکتا؛ سینئر سیاستدان کا بیان
    ملتان (یواین پی) سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ قوم مشکل ترین حالات میں بھی عمران خان کے بیانیے کے ساتھ ہے، نیلسن منڈیلا 27 سال جیل میں رہا لیکن قوم اسے بھولی نہیں اور فتح نیلسن منڈیلا کی ہی ہوئی، اسی طرح قوم عمران خان کو تنہا نہیں چھوڑے گی کیوں کہ قوم ان کے بیانیے اور مؤقف کی حمایت کرتی ہے اور وہ اس کے ساتھ ہے، عمران خان تنہا نہیں ہوسکتا بل کہ یہ حکمران اور اسٹیبلشمنٹ تنہا ہیں کیوں کہ ان کے ساتھ قوم نہیں ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کئی دوست کہہ رہے ہیں کہ میں میاں نواز شریف کے بَل پر الیکشن جیتتا رہا ہوں، تاریخ کی درستگی کے لیے بتاتا چلوں کے جب بھی میاں صاحب میرے حلقے میں آئے میں ہارا ہوں۔ جہاں تک میرے اوپر شریف خاندان کے احسانات کا الزام ہے تو ملتان میں میرا ہی گھر میاں نواز شریف ہوں یا میری بہن محترم کلثوم نواز ہوں، ان کے لیے جائے پناہ رہا، تب سے اب تک مسلم لیگ کا ملتان سے صفایا ہوگیا۔