ملتان (خصوصی رپورٹ) سینئر سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی کے نواسے محمد قاسم ہاشمی کو جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان کی عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے ملزم کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے ریاستی اداروں کے خلاف مبینہ طور پر قابلِ اعتراض، گمراہ کن اور نفرت انگیز مواد سوشل میڈیا پر پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔