پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں نے یوم شہدائے جموں منایا

اسلام آباد(آئی این پی)لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے  یوم شہدائے جموں اس عزم کی تجدید کے ساتھ منایا کہ وہ اقوامِ متحدہ سے تسلیم شدہ حقِ خود ارادیت کے حصول کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔اس موقع پر آزاد کشمیر میں عام تعطیل  رہی اور کشمیریوں نے جلسے جلوس اور ریلیاں نکالیں ۔یہ دن لاکھوں شہید مسلمانوں کی یاد میں منایا جاتا ہے