صبح 10 بجے کشمیری شہدا ء کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی،اسلام آباد میں بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی ریلی و واک کا اہتمام‘، شرکا ء کا عالمی برادری سے کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ
شاہراہِ دستور، پارلیمنٹ ہائر س اور ڈی چوک پر "کشمیر بنے گا پاکستان" کے بینرز اور پوسٹرز آویزاں‘ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق رائے شماری ہی مسئلہ کشمیر کا حل ہے،عالمی برادری کردار ادا کرے:اسحاق ڈار
اسلام آباد،مظفر آباد،سرینگر(آئی این پی )مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارتی قبضے کے 78برس مکمل ہونے پر پیر کوکنٹرول لائن کے دونوں اطراف ،پاکستان، گلگت بلتستان سمیت دنیا بھر میں یومِ سیاہ بھرپور انداز میں منایایاگیا، پوری قوم کی جانب سے کشمیری عوام کے ساتھ رشتہِ ایمان، عزم و حوصلے اور یکجہتی کے عہد کی تجدید کی گئی ۔اس موقع پر صبح 10 بجے ملک بھر میں کشمیری شہدا کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، آزاد کشمیر سمیت پاکستان بھر میں کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی ریلیاں، واکس، سیمینارز اور تصویری نمائشوں کا اہتمام کیا گیا ، اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم شہریوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف فاقی حکومت کے زیرِاہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی ، شاہرائے دستور پر یومِ سیاہ کے موقع پر بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی واک کا انعقاد کیا گیا ۔ ریلی کی قیادت وفاقی وزیر برائے امور کشمیر انجینئر امیر مقام ، سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی کر رہے تھے ۔وزارتِ امورِ کشمیر کے زیرِ اہتمام، وزارتِ خارجہ اور وزارتِ اطلاعات کے اشتراک سے احتجاجی ریلی دفترِ خارجہ سے ڈی چوک تک منعقد کی گئی ۔دریں اثناء نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت کی ہٹ دھرمی جنوبی ایشیا کے امن کیلئے خطرہ ہے، پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق رائے شماری ہی مسئلہ کشمیر کا حل ہے، بھارت نے سلامتی کونسل کی قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزی کی، پاکستان اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے تقدس اور عملدرآمد پر یقین رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019 کے بعد بھارتی اقدامات نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال مزید بگاڑ دی، غیر کشمیریوں کو ڈومیسائل جاری کر کے آبادی کے تناسب کو تبدیل کیا جا رہا ہے، کشمیری قیادت کی گرفتاری اور انسانی حقوق کی پامالیاں جاری ہیں