وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کراچی میں گل پلازا سانحے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ انسانی جانیں سب سے قیمتی ہیں، یہ سانحہ پوری قوم کے لیے ایک لمحۂ فکریہ ہے۔
سہیل آفریدی نے جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دلخراش واقعہ ہمارے لیے یاددہانی ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سنجیدہ اور مؤثر اقدامات کرنا ناگزیر ہیں تاکہ مستقبل میں اس طرح کے سانحات سے بچا جا سکے۔