چین کا واشنگٹن فضائی حادثے پر گہرے دکھ کا اِظہار

چین کا واشنگٹن فضائی حادثے پر گہرے دکھ کا اِظہار

چین نے واشنگٹن میں ہونے والے فضائی حادثے پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے، جس میں فوجی ہیلی کاپٹر اور مسافر طیارہ آپس میں ٹکرا گئے تھے۔

 چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے امریکی حکام سے درخواست کی کہ وہ حادثے کی تحقیقات میں پیش رفت سے جلد آگاہ کریں۔ مزید برآں، چینی وزارتِ خارجہ نے امریکی حکام سے ریسکیو آپریشن تیز کرنے اور تمام ضروری امور کو مناسب طریقے سے سنبھالنے کی اپیل کی۔حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں 2 چینی شہری بھی شامل تھے۔