ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا اسمبلی نے سہیل آفریدی کو نئے وزیراعلیٰ کے طور پر منتخب کر لیا ہے۔
اسپیکر بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت اجلاس میں ووٹنگ کے ذریعے 90 میں سے 73 ارکان نے سہیل آفریدی کی حمایت کی۔سہیل آفریدی کا تعلق ضلع خیبر سے ہے اور وہ پہلی بار 2024 کے انتخابات میں رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے۔ وہ پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں میں شامل ہیں اور اس سے قبل وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔
اس سے قبل علی امین گنڈا پور کے استعفے کے بعد نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کا عمل جاری تھا، جس میں چند لوگوں کی خواہش تھی کہ سہیل آفریدی وزیراعلیٰ نہ بنیں، مگر آئین کے مطابق ووٹنگ کے ذریعے انہیں منتخب کیا گیا۔پروگرام کے مطابق، خیبرپختونخوا اسمبلی کی کل ارکان تعداد 145 ہے، جن میں سے حکومتی ارکان کی تعداد 93 اور اپوزیشن کے 52 ہے۔ نئے وزیراعلیٰ کے لیے 73 ووٹ درکار تھے۔