چترال میں بارش اور برفباری، سردی شدید، سیاحوں کے لیے انتباہ جاری

چترال میں بارش اور برفباری، سردی شدید، سیاحوں کے لیے انتباہ جاری

ملک میں داخل ہونے والے مغربی سسٹم کے اثرات سے چترال بھر میں گزشتہ رات سے بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری جاری ہے۔

 لواری ٹنل روڈ، کالاش ویلیز، مڈک لشٹ، گرم چشمہ، اپر چترال تورکھو، موڑکھو، مستوج اور یارخون میں بھی برفباری ریکارڈ کی گئی۔لواری ٹنل روڈ پر برفباری کے باوجود آمدورفت جاری ہے، تاہم سردی کے باعث جلانے کی لکڑی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ سوات کے میدانی علاقوں میں بارش رُک گئی، مگر کالام اور مالم جبہ میں ہلکی برفباری جاری ہے۔سیاحوں نے برف پوش علاقوں کا رخ کر لیا، تاہم انتظامیہ اور سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے بغیر سنو چین گاڑیوں کو آگے جانے سے روک دیا۔ ترجمان سعید الرحمان نے کہا کہ احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور سیاحوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔