چترال: گرم چشمہ تا چترال روڈ سیلابی ریلوں کی وجہ سے بند، ریسکیو ٹیمیں الرٹ

چترال: گرم چشمہ تا چترال روڈ سیلابی ریلوں کی وجہ سے بند، ریسکیو ٹیمیں الرٹ

چترال میں گزشتہ شب ہونے والی بارشوں کے باعث گرم چشمہ تا چترال روڈ کے مختلف مقامات، خاص طور پر بھلپوک سے شالی تک، سیلابی ریلوں کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہو گئی ہے۔

 ریسکیو 1122 اور متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور متاثرہ راستوں کی بحالی کے اقدامات جاری ہیں۔ریسکیو کی ٹیمیں مکمل طور پر الرٹ ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، متبادل راستے اختیار کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ریسکیو 1122 ہیلپ لائن پر فوری رابطہ کریں۔