زیارت میں اپریل میں غیر معمولی برفباری، سردی میں اضافہ اور سیاحوں کی دلچسپی میں اضافہ

زیارت میں اپریل میں غیر معمولی برفباری، سردی میں اضافہ اور سیاحوں کی دلچسپی میں اضافہ

زیارت میں ماہ اپریل کے دوران خلاف توقع برفباری نے تاریخی اور سیاحتی مقام کو ایک سفید چادر میں ڈھانپ دیا، جبکہ کوئٹہ کے پہاڑی سلسلوں ہنہ اور تکتو میں بھی شام کے وقت برفباری ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔

ماہرین موسمیات کے مطابق تقریباً آٹھ سال بعد اپریل میں ہونے والی یہ برفباری غیر معمولی موسمی تبدیلی کا مظہر ہے۔ اچانک موسم کی تبدیلی کے باعث علاقے کے سیب، چیری، خوبانی اور دیگر پھلوں کے باغات کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، جس سے مقامی کاشتکار متاثر ہو سکتے ہیں۔دوسری جانب برفباری کے بعد زیارت کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہو گیا ہے اور برف سے ڈھکے پہاڑ اور درخت دلکش منظر پیش کر رہے ہیں، جس سے سیاحوں کی دلچسپی بڑھ گئی ہے۔انتظامیہ نے شہریوں اور سیاحوں کو ہدایت کی ہے کہ برفباری کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔