ڈاکو ئوں نے تاجرسے موٹرسائیکل،نقدی،موبائل چھین لیا

 ناصر محمود غلہ منڈی سے اپنی دکان بند کرکے گھر جارہاتھا ، تاجر سراپا احتجاج
شیخوپورہ (خصوصی رپورٹ)تھانہ اے ڈویڑن کے علاقہ میں ڈاکو ئوں نے تاجر سے اسکی موٹرسائیکل ،نقدی ،قیمتی موبائل فون ودیگر سامان چھین لیا اور فرار ہوگئے، بتایا گیا ہے کہ ناصر محمود غلہ منڈی سے اپنی دکان بند کرکے گھر واپس جارہاتھا کہ آفیسر کالونی کے پاس واقع ڈیرہ فیروز کے قریب ڈاکو ئوں نے اس سے 50ہزار نقدی ، موٹرسائیکل ،قیمتی کاغذات،موبائل فون چھین لیا اور فرار ہوگئے، تاجروں کیساتھ ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تاجر برادری سراپا احتجاج بن گئی ہے۔