چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) تھانہ کسووال اور تھانہ شاہکوٹ کی حدود میں ڈاکو پولیس کانسٹیبل اور زمیندار سے موبائل فونز، نقدی، موٹرسائیکل لوٹ کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے،محسن علی پولیس کانسٹیبل سے چک نمبر 14 چودہ ایل کے قریب ڈاکوموبائل نقدی 38 ہزار روپے جبکہ تھانہ شاہکوٹ کی حدود چک نمبر 21 چودہ ایل کے قریب وسیم عباس زمیندار سے موٹر سائیکل، مو بائل اور نقدی ایک لاکھ میں ہزار روپے لوٹ کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔