ساہیوال،غازی آباد (خصوصی رپورٹ)نواحی گائوں 133/9-Lکے قریب محمدشان رات کے وقت کام سے فارغ ہو کر موٹرسائیکل پر گھرجارہا تھاکہ راستے میں 3نامعلوم موٹرسائیکل سوار ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور 2موبائل فون اورنقدی 13ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے۔ کالج چوک کے قریب گیسٹ ہائوس میں حسنین حسن وغیرہ 2ملزم کمرہ لیکر گیسٹ ہاو?س ٹھہرے اور کمرے میں پانی منگوایا، شازل عمران پانی لیکر گیا تو ملزمان نے کمرے میں زبردستی تشدد کیا اور موبائل فون اورنقدی 11ہزار روپے چھین لئے۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔