ماہم سکول سے چھٹی کے بعد گھر جا رہی تھی، موقع پر ہی دم توڑ گئی
پاکپتن(خصوصی رپورٹ)پاکپتن دیپالپور روڈ پر چک17 ایس پی کے قریب سڑک عبور کرتی کمسن طالبہ تیز رفتار وین کی زد میں آ کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب 16 ایس پی کی رہائشی بچی ماہم دختر عبد المجیدسکول سے چھٹی کے بعد گھر جانے کیلئے سڑک عبور کر رہی تھی۔ ریسکیو اہلکاروں نے ضروری کارروائی کے بعدلاش لواحقین کے حوالے کر دی۔