احمد پور شرقیہ: وین آتشزدگی واقعہ کی ایک اور زخمی طالبہ دم توڑ گئی

احمد پور شرقیہ(اے ایف بی )احمد پور شرقیہ میں وین آتشزدگی واقعہ کے دوران جھلس کر زخمی ہونے والی ایک اور طالبہ دم توڑ گئی۔ریسکیو حکام کے مطابق 17سالہ اجالا کو نشتر ہسپتال ملتان منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکی، جس کے بعد آتشزدگی واقعہ میں جاں بحق طالبات کی تعداد 2ہوگئی۔ گذشتہ روز جاں بحق ہونے والی طالبہ طیبہ عباس کی نماز جنازہ آبائی لیاقت پور میں ادا کر دی گئی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے وین ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا، وین آتشزدگی واقعے پر 3 نجی کالجز کی انتظامیہ، وین مالک اور وین ڈرائیور پر مقدمہ درج کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔