چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)چیچہ وطنی میں تیز رفتار بس کی سکول کے رکشہ کو ٹکر سے آٹھویں جماعت کی طالبہ جاں بحق ہوگئی۔جبکہ رکشہ ڈرائیور سمیت 4 افراد شدید زخمی، بس ڈرائیور گرفتارکرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی چیچہ وطنی کی حدود اوور ہیڈ برج کے نیچے تیز رفتار بس نے سکول رکشہ کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں رکشہ میں سوار ہشتم کلاس کی طالبہ طیبہ نور موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ رکشہ ڈرائیور سمیت 4 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیوٹیم نے موقع پر پہنچ کر ہسپتال منتقل کیا۔بس ڈرائیور کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا گیا۔