ننکانہ صاحب (خصوصی رپورٹ )وین اور کماد سے لدی ٹرالی کے تصادم میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 17 سالہ نوجوان شدید زخمی ہو گیا، تفصیلات کے مطابق بچیکی جڑانوالہ روڈ پر پٹرولنگ چوکی کے قریب وین اور کماد سے لدی ٹرالی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 17 سالہ نوجوان شدید زخمی ہو گیا، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ننکانہ صاحب کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائی کرتے ہوئے زخمی نوجوان کو گاڑی سے بحفاظت باہر نکالا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ننکانہ صاحب منتقل کر دیا، زخمی کی شناخت 17 سالہ محمد عمر کے نام سے ہوئی ہے۔