فرینڈز آف پولیس کے 26ویں بیچ کا ڈولفن ہیڈکوارٹرز کا دورہ

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس کی جانب سے کمیونٹی اور عوام دوست پولیسنگ کے فروغ کے سلسلے میں فرینڈز آف پولیس کے 26ویں بیچ نے ڈولفن ہیڈکوارٹرز والٹن کا دورہ کیا۔ وفد کی آمد پر انسپکٹر ہیڈکوارٹرز تیمور خان نے طلباء  و طالبات کا خیرمقدم کیااس موقع پر ایس پی ڈولفن اختر نواز نے وفد سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے ڈولفن سکواڈ اور پولیسنگ کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے طلباء و طالبات کی جانب سے کیے گئے مختلف سوالات کے تسلی بخش جوابات بھی دیے۔وفد میں 250 سے زائد مختلف جامعات کے طلباء￿  و طالبات شامل تھے جنہوں نے ڈولفن سکواڈ کی ورکنگ، تنظیم سازی، پٹرولنگ میکانزم اور جرائم کی روک تھام کے حوالے سے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ طلباء  نے ڈی آئی جی آپریشنز سے ملاقات اور ڈولفن سکواڈ کی عملی ورکنگ جاننے کی خواہش بھی ظاہر کی۔