ایس پی سٹی بلال کا تھانہ راوی روڈ کا دورہ

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی سٹی بلال احمد نے تھانہ راوی روڈ کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایس آئی پی ایس کی ایس او پیز، سیکیورٹی انتظامات اور مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے موقع پر  ایس ایچ او تھانہ راوی روڈ عامر شہزاد بھی ہمراہ موجود تھیایس پی سٹی نے تھانہ آنے والے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر انہوں نے حوالات کا معائنہ کیا اور زیر حراست قیدیوں سے ملاقات کر کے ان سے حالات کے بارے میں استفسار کیادورانِ وزٹ ایس پی سٹی نے تھانہ کی سیکیورٹی پر مامور جوانوں کو چیک الرٹ رہنے کی بریفنگ دی جبکہ تھانہ ریکارڈ، مالخانہ جات اور صفائی ستھرائی کا بھی مکمل جائزہ لیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ایس پی سٹی نے ایس آئی پی ایس کی فراہم کردہ سہولیات تک عوام کی آسان رسائی کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ایس پی سٹی بلال احمد نے تھانہ میں موصول ہونے والی درخواستوں پر دیے گئے درج نمبروں پر خود موبائل کالز کر کے کی جانے والی کارروائی کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور فرنٹ ڈیسک پر آنے والی درخواستوں پر قانون کے مطابق بروقت کارروائی کی ہدایت کی۔انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ زیر حراست ملزمان پر تشدد اور غیر قانونی حراست ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ ایس پی سٹی نے جدید پولیسنگ کو فروغ دیتے ہوئے عوام کی خدمت اور مدد کو اولین ترجیح بنانے کی ہدایت کی۔